ڈکیتی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار جاں بحق، ملزم زخمی

ڈکیتی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار جاں بحق، ملزم زخمی
47 Views

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سرسید ٹاؤن تھا نے کی حدود ناگن چورنگی کے قریب ڈکیتی کےدوران ملزمان کی فائرنگ سے نوجوان پولیس اہلکارجاں بحق ہو گیا،آئی جی سندھ نے ایس ایس پی سینٹرل سے تفصیلات طلب کرلیں،جاں بحق اہلکار جعفر ایس ایس یو میں تعینات تھا،مقتول کےبھائی مہتاب حسین کاکہنا ہے کہ وہ دوستوں کے ساتھ گھر کے قریب موجود تھے کہ مسلح 4ملزمان فوڈ ڈیلیوری والے موٹرسائیکل سوار کو لوٹ رہے تھے کہ بھائی نے اپنے اسلحہ سے ڈاکووں پر فائرنگ کردی، اسی دوران ڈاکووں کے ساتھیوں نے بھائی پر فائرنگ کر دی اور گولی دل پر لگنے سے وہ شہید ہو گیا ، جبکہ بھائی کی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی بھی ہوا تھا، پولیس کے مطابق زخمی ڈاکو کو پولیس نے اسپتال سے گرفتار کر کے اس کے ساتھی کو گلستان جوہر سے گرفتار کر لیا ہے، پو لیس کا کہنا ہے کہ اہلکار جعفر نے ملزمان کو روکنے کے لئے فائرنگ کی تاہم ملزمان کی فائرنگ سے جعفر حسین4 گولیاں لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔

Zee Crunch

Welcome to our new exciting Website Name as Zee Crunch. Our main focus is to provide best and timely information to the visitors. We have to collect the best information from our sources and deliver to Our Visiter.
%d bloggers like this: